قومی بلے باز بابراعظم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان بابراعظم کو ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، بابر اعظم کو آؤٹ آف فارم اوپنرعبداللہ شفیق کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا جائیگا۔
پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے جبکہ کپتان شان مسعود پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز صائم ایوب کیساتھ کرینگے۔