ہنڈا سی ڈی 70پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکل سمجھتی جاتی ہے جو کہ بہترین فیول ایوریج فراہم کرتی ہے جبکہ اس کی مینٹیننس کا خرچہ بھی انتہائی کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں کی سی ڈی 70 کی قیمتوں پر خصوصی نظر رہتی ہے۔
دسمبر 2024 تک سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 9 سو روپے ہے اور گزشتہ چند سالوں میں اس کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے کو قرار دیا جاتا ہے۔
شہریوں کی جانب سے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے کیونکہ موٹرسائیکل ہی ایسی سواری ہے جو عام آدمی بھی خرید سکتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیمتیں دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ منافع کو کنٹرول کرے تاکہ عام صارف کیلئے موٹرسائیکل خریدنا ممکن ہو۔
موٹرسائیکل ڈیلرز کے مطابق کمپنی کی جانب سے قیمت کم کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ سال کے شروعات میں ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔