نوجوان اوپنر صائم ایوب نے ون ڈے کرکٹ میں ایسا اعزاز حاصل کر لیا جو فخر زمان کے پاس بھی نہیں ہے۔
صائم ایوب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی ابتدائی 9 اننگز میں 64.37 کی اوسط اور 105.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے 515 رنز اسکور کیے جو 10 سے کم اننگز میں کسی بھی قومی اوپنر کے دوسرے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس فہرست میں امام الحق پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے اپنی ابتدائی 9 اننگز میں 68 کی اوسط اور 88.3 کے اسٹرائیک ریٹ سے 544 رنز بنائے۔
ماجد خان 51.4 کی اوسط اور 81.2 کے اسٹرائیک ریٹ سے 411 رنز کے ساتھ تیسرے، فخر زمان 44.4 کی اوسط اور 100.5 کے اسٹرائیک ریٹ سے 400 رنز کے ساتھ چوتھے اور انضمام الحق 77.2 کی اوسط اور 83.4 کے اسٹرائیک ریٹ سے 386 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
صائم ایوب نے حالیہ تین میچوں کی سیریز میں دو شاندار سنچریاں اسکور کیں اور وہ پہلے انڈر 23 بیٹر بن گئے ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے پر ایک سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں۔