افواج پاکستان ، صدرمملکت اور وزیراعظم کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

افواج پاکستان ، صدرمملکت اور وزیراعظم کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 148ویں سالگرہ پر صدر مملکت، وزیر اعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے  اپنے پیغام میں کہا کہ قائد ایک جمہوری اور خود کفیل پاکستان کا وژن رکھتے تھے، ہم قائد کی بصیرت، غیرمتزلزل ہمت اور بے مثال عزم کی یاد تازہ کر رہے ہیں، قائداعظم نے وہ کردکھایا جس کوبہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کی انتھک محنت کی بدولت ہمارا وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ قائد کی جدوجہد کا سفر یقین کی طاقت کے ذریعے خوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج قائداعظم کے وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد نے ہمارے عوام کو متحد کیا، قائد اعظم محمد علی جناح نے خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کے لیے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا آج 148 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار، کانفرنسز اور دیگر تقریبات ہوں گی، ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *