نواز شریف کی 75ویں سالگرہ: نون لیگ کی جانب سے خصوصی تقریبات کا انعقاد

نواز شریف کی 75ویں سالگرہ: نون لیگ کی جانب سے خصوصی تقریبات کا انعقاد

لاہور: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے بانی محمد نوازشریف آج 25 دسمبر کو اپنی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔

اس موقع پر پارٹی کے مختلف ونگز اضلاع کی سطح پر سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کریں گے، جن میں کیک کاٹنے کے علاوہ نوازشریف کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

نواز شریف 25 دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 6 نومبر 1990ء سے 18 اپریل 1993ء تک پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، پھر دوسری مرتبہ 17 فروری 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک 12ویں وزیر اعظم کے طور پر حکومت کی۔ بعد ازاں 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد انہیں ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہونے کا شرف حاصل ہوا، تاہم عدالتی فیصلے کے نتیجے میں انہیں اس منصب سے ہٹا دیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *