محکمہ موسمیات نے جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اگلے تین روز کیلئے موسم خشک رہے گا ۔
ملک کے طول و عرض میں سردی کے ڈیرے ہیں جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں حتیٰ کہ پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ، خون جماتی سردی میں زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔