وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام اور تمام ممالک سے اپیل کی کہ اگر ہمیں دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو فلسطین اور کشمیر میں جاری بربریت کو ختم کروانا ہوگا۔
مزار قائد پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ صدیوں سے امن کا گہوارا رہا ہے اور انشاء اللہ رہے گا، اور اس بات پر وفاقی و صوبائی حکومتیں متحد ہیں کہ غیرقانونی لوگوں کو نکالا جائے

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مظلوم کی موت پر انہیں دکھ ہوتا ہے اور یہ کہنا کہ حکومت اس پر خاموش ہے، بالکل غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالم کو اپنے ظلم کی سزا ضرور ملے گی۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس سال سندھ کی اسکیموں کے لیے وفاق نے 180 ارب روپے مختص کیے ہیں، تاہم وفاق نے سندھ کی اسکیموں کے لیے کم رقم جاری کی ہے جس کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں یہ رقم کم ہو کر صرف 5 ارب روپے تک پہنچ گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *