سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی جلد رہائی ہونیوالی ہے۔
عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی ستارے حرکت میں ہیں بہت جلد عمران خان عوام میں ہونگے ۔ عارف علوی نے کہا کہ ثالثی وہاں نہیں ہوتی جہاں قبضہ ہو، بات چیت صاحبِ حکومت سے نہیں صاحبِ اقتدار سے ہوتی ہے اب بھی وقت ہے سارے معاملات ریورس کرو۔ عمران خان کو راضی کر لیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اگلے 45 دنوں میں جیل سے رہا ہو جائیں گے ۔