پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر خوشی اور جوش کا اظہار کیا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم کے طور پر ہم اس اہم موقع پربے حد پرجوش ہیں۔انھوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں شاندار کارکردگی سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع ٹیم کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک یادگار ایونٹ ہے کیونکہ تقریباً تین دہائیوں بعد ہمارا ملک ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور ہم اپنے دفاعی چیمپئن ہونے کا حق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی مہمان نوازی کے لیے جانا جاتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مداح نہ صرف پاکستانی ٹیم کی حمایت کریں گے بلکہ دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہیں گے۔