مذاکرات میں سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا : شیخ وقاص

مذاکرات میں سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا : شیخ وقاص

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور مجھے عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا  کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نکات پر کوئی سمجھوتا نہ کریں جس میں پہلا مطالبہ بانئ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 28 سال بعد چیمپئنز ٹرافی، کون سا اسٹیڈیم سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرے گا؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام دوسرا مطالبہ ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی ،  کمیٹی بالکل بااختیار ہے لیکن فیصلے بانئ پی ٹی آئی نے کرنے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *