جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

اسلام آباد: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سرا روغہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں 13 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی الزام تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *