کیا ریحام خان نے چوتھی شادی کرلی؟ فوٹوشوٹ نے دھوم مچادی

کیا ریحام خان نے چوتھی شادی کرلی؟ فوٹوشوٹ نے دھوم مچادی

 معروف اینکر اور سیاسی مبصر ریحام خان کا بادشاہی مسجد میں کروایا گیا برائیڈل فوٹوشوٹ  سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

فوٹو شوٹ کے منظر عام پر آتے ہی چوتھی شادی کی افواہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں، تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے  اسے محض ایک اشتہاری فوٹوشوٹ قرار دیا۔

ریحام خان کی پہلی شادی 1993 میں ڈاکٹر اعجاز رحمان سے ہوئی تھی، تاہم دونوں کے درمیان 2005 میں علیحدگی ہوگئی،  بعد ازاں انہوں نے دوسری شادی 2014 میں سابق وزیراعظم عمران خان سے کی، جو صرف ایک سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔

ریحام خان کی تیسری شادی ماڈل اور اداکار مرزا بلال سے ہوئی، اس وقت وہ ان کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔ دونوں اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جن میں دونوں کی گہری ہم آہنگی نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سٹار لنک انٹرنیٹ کے لائسنس کی درخواست دیدی، وزیر مملکت شزافاطمہ

ریحام خان کی حالیہ وائرل تصاویر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں کھینچی گئی ہیں جن میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں،  ان تصاویر نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ ناقدین کو بھی چوتھی شادی کے حوالے سے چہ مگوئیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ایک صارف نے انسٹاگرام پر ریحام خان اور مرزا بلال کی دو ہفتے قبل کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جوڑا مری اور لاہور کی سیر پر ایک ساتھ گیا ہوا ہے، ایسے میں چوتھی شادی کی خبریں محض قیاس آرائی ہیں۔

تاہم ریحام خان نے ان تصاویر یا چوتھی شادی کی افواہوں پر کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا۔

editor

Related Articles