پی ٹی آئی رہنماء اور نامعلوم ہینڈلر کی گفتگو، 26 نومبر کی سازش بے نقاب

پی ٹی آئی رہنماء اور نامعلوم ہینڈلر کی گفتگو، 26 نومبر کی سازش بے نقاب

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کی ایک خاتون رہنماء اور نامعلوم ہینڈلر کے درمیان ہونے والی ایک گفتگو نے 26 نومبر کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی سازش کو بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ گفتگو وائس نوٹس کی صورت میں سامنے آئی ہے جو سیاسی جماعت کے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کی گئ

ذرائع کے مطابق اس گفتگو میں واضح طور پر 26 نومبر کے واقعات کے لیے ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کا ذکر کیا گیا ہے۔ ہینڈلر خاتون رہنماء کو اسلام آباد میں جتھے پہنچانے کی ہدایات دے رہا ہے تاکہ ریاستی املاک پر حملہ کیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق24 سے 26 نومبر کے دوران ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔ شرپسندوں نے ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا، سرکاری گاڑیاں جلائیں اور لوٹ مار کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام کارروائیوں کے پیچھے منظم منصوبہ بندی تھی جس کا مقصد ریاست کو نقصان پہنچانا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شرپسندی کے اس سیاہ باب کے لیے ایک مکمل حکمت عملی ترتیب دی گئی تھی۔ وائس نوٹس میں سنا جا سکتا ہے کہ ہینڈلر خاتون رہنماء کو واضح ہدایات دی جا رہی ہےجس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ یہ تمام عمل ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گفتگو کے منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقات مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ریاستی ادارے اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس سازش میں اور کون سے عناصر شامل تھے۔

یہ انکشافات سیاسی جماعت کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہیں۔ عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *