پی ایس ایل 11: محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی، وجہ سامنے آگئی

پی ایس ایل 11: محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی، وجہ سامنے آگئی

کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 34ویں میچ میں راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلے کے دوران فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی، جسے بعد میں کھلاڑیوں نے مداخلت کرکے ختم کرا دیا۔

یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز جاری تھی۔ راولپنڈیز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے 17ویں اوور میں فہیم اشرف کو آؤٹ کیا۔ آؤٹ ہونے کے فوراً بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی اور وہ ایک دوسرے کے قریب آکر تلخ جملوں کا تبادلہ کرنے لگے۔

صورتحال اس وقت مزید گرم ہوتی دکھائی دی جب دونوں کھلاڑی آمنے سامنے آئے اور لفظی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تاہم، میدان میں موجود راولپنڈیز کے دیگر کھلاڑی فوری طور پر بیچ بچاؤ کے لیے آگے بڑھے اور معاملے کو بڑھنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادی ڈیانا کے دوست “مسٹر ونڈرفل” پاکستان پہنچ گئے،اہم ذمہ داری سنبھال لی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *