پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اورنکاح کی تقریب جاتی امرا رائیونڈ میں منعقد کی گئی. تقریب میں دلہا و دلہن کےخاندانوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اورنکاح کی تقریب جاتی امرا رائیونڈ میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب ، خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
زید حسین نواز کا نکاح نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔ زید حسین نواز کی رسم حنا کی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی پرفارمینس سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔تقریب میں دلہا و دلہن کےخاندانوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے. وزیراعظم شہباز شریف نکاح کی تقریب میں شرکت کےبعد جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زید حسین نواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ہی منعقد کی جائے گی، زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں 500 مہمانوں کو مدعو کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ولیمہ کی تقریب میں 700 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا،
زید حسین نواز کی شادی کی تقریب میں شریف فیملی، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تقریب میں مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف سمیت کچھ پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد جاتی امرا سے واپس روانہ ہوئے۔ زید حسین نواز کی رسم حنا کی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی پرفارمینس سے مہمانوں کو محظوظ کیا جبکہ مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی۔