امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نےکہا ہےکہ امریکا کی پالیسی سوشل میڈیا پر نہیں بنتی، لوگوں کو غلط فہمی ہےکہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر حسین حقانی نےکہا کہ لوگوں کی غلط فہمی ہےکہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائےگا، انسانی حقوق کے معاملے پر امریکی نمائندے بیانات دیتے رہتے ہیں، ان بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف عمران خان سے متعلق رچرڈ گرینل کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے: شیخ وقاص اکرم
