ملک بھر میں شدید سردی کا راج برقرار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ، پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع میں سردی کے ساتھ شدید دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں  جس کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن میں بارش اور برفباری کم ہونے کا امکان ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدید لہر کے باعث  درجہ حرارت منفی ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ، لہہ میں پارہ منفی 13 تک گر گیا، سکردو منفی 11، استور، گوپس منفی 8، کاغان ویلی میں بھی درجہ حرارت منفی 7 ڈگری رہا ۔

گلگت منفی 7، کوئٹہ، زیارت منفی 6، ہنزہ، بگروٹ ،دیر میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شوگراں میں درجہ حرارت منفی 1 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی نامور مصنفہ بیپسی سدھوا انتقال کر گئیں

شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہیں، پارے کا نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے بعد کناری ڈیم کی جھیل اور علاقے کے آبشاروں اور ندی نالوں میں پانی جم گیا ہے،  مانسہرہ کے دیگر بالائی اور میدانی علاقے بھی خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں بالاکوٹ میں درجہ حرارت صفر اور شہر میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا  ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *