پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے ضلع کرم میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث انٹری ٹیسٹ امتحان موخر کر دیا۔
عدالت نے مختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرم میں کشیدہ حالات کے پیش نظر امتحان کے متبادل ہالوں کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست گزاروں نے امتحان کو موخر کرنے کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کو فریق بنایا۔
ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے افسران کو اگلی سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔ اگلی سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔