پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ میں نمایاں کمی، پی ٹی اے کے اعداد و شمار جاری

پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ میں نمایاں کمی، پی ٹی اے کے اعداد و شمار جاری

پاکستان میں موبائل فون کی مقامی مینوفیکچرنگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 20ار24 میں یہ پیداو 2.31 ملین یونٹس تک محدود رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے، رواں سال کے دوران مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے موبائل فونز کی تعداد میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے

ماہانہ بنیاد پر بھی صورتحال تشویش ناک ہے، نومبر میں مقامی مینوفیکچرنگ میں 35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں مقامی کمپنیوں نے 3.53 ملین یونٹس تیار کیے تھے، جو گزشتہ سات ماہ کے دوران سب سے زیادہ پیداوار تھی، لیکن نومبر میں یہ تعداد کافی حد تک گر گئی۔

رواں سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں کے دوران پاکستان میں تیار کیے جانے والے موبائل فونز کی مجموعی پیداوار 28.43 ملین یونٹس رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تعداد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے 60 فیصد یعنی 17.01 ملین یونٹس اسمارٹ فونز تھے، جبکہ باقی 11.42 ملین یونٹس 2G فیچر والے موبائل فونز پر مشتمل تھے۔

مقامی موبائل مینوفیکچرنگ میں کمی کی وجوہات میں معاشی مسائل، درآمدی پابندیاں، اور دیگر عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عالمی سطح پر موبائل فون کی مارکیٹ میں مسابقت بڑھتی جا رہی ہے، جس سے مقامی صنعت کو دباؤ کا سامنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی صنعت کی ترقی کے لیے مؤثر حکمت عملی اور حکومتی تعاون ضروری ہے تاکہ یہ کمی دور ہو اور پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید ترقی کر سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *