پشاور: وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان کے درمیان صلح کے لیے رابطے بحال ہو گئے ہیں۔
اس بات کی تصدیق رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی نے کی اور کہا کہ انہوں نے اسد قیصر کے ساتھ مل کر دونوں کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔ شہرام ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پیچ پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کے باوجود سب کا مقصد ملک و قوم کے لیے عمران خان کا مشن مکمل کرنا ہے۔