عمران خان کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا کہ وزارت خارجہ کو ایسی کسی تجویز کا کوئی علم نہیں۔ پاکستان بین الاقوامی انسانی حقوق کے فرائض پر عملدرآمد پر یقین رکھتا ہے۔ہم تعمیری اور بامعنی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔پاکستان اور امریکا تمام امور پر گفتگو کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: میں ہائوس اریسٹ یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں نہیں جائوں گا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات ہمہ جہتی ہیں اور دونوں کے درمیان دوطرفہ مفادات پر مبنی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ تعاون مختلف شعبوں میں ہے اور دونوں فریقین کے مابین تعلقات مضبوط اور مسلسل ترقی پذیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا عزم ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کی شدید مذمت کی اور اس عمل کو کشمیری عوام کی آزادی کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا۔ پاکستان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *