عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے ، عرفان صدیقی

عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے ، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ بھی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی سہولت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عرفان صدیقی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات د یکھا جائےگا۔ کمیٹیوں نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو بیانات سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم سیاسی پیشگوئی کردی

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ جیلوں سے نکلنےکا کیا قانونی طریقہ کار ہوتا ہے ، ہم نے کمیٹیوں کے پہلے اجلاس کے دن ہی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سہولت دینے کا کہہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 111000پوائنٹس کی حد بحال

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت میں نواز شریف کی منظوری شامل ہے، پاکستان کی پالیسیاں کسی رچرڈ گرینل کے ٹوئٹس پر نہیں بنتیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *