شمالی وزیرستان میں شہید آفیسر کی نماز جنازہ ادا

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے آفیسر میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، میجر محمد اویس کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پاک سرزمین سے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ یاد رہے کہ 26 دسمبر 2024 کو خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 13 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *