مونس الٰہی کی گرفتاری کیلئے دوبارہ اقدامات کئے جائیں : سپیشل سینٹرل عدالت کا حکم

مونس الٰہی کی گرفتاری کیلئے دوبارہ اقدامات کئے جائیں : سپیشل سینٹرل عدالت کا حکم

سپیشل سینٹرل کورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے چوہدری مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے فوری طور پرا قدامات کرنے کا حکم د یدیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ مونس الٰہی، محمد جبران کی بیرون ملک سے گرفتار ی کیلئے دوبارہ اقدامات کئے جائیں، آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:2025 حقیقی آزادی کا سال ہوگا ، کوئی ڈیل قبول نہیں کروں گا ، عمران خان

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے ،پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کرلئے گئے ، سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپیشل سینٹرل عدالت کیس کی دوبارہ سماعت 20جنوری کو کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں 31 دسمبرسے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *