کراچی میں 31 دسمبرسے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ

کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دو روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کی خوشیوں کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی

۔پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ نئے سال کی تقریبات کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

editor

Related Articles