قومی کرکٹ ٹیم کے سٹاربلے باز بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، بابر اعظم ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بلے باز بن گئے ہیں۔
سابق کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے، بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل کر لیے تاہم وہ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر سپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔