لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ انڈے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق، سرکاری نرخنامے کے تحت مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 562 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز گوشت کی قیمت 548 روپے فی کلو تھی۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ تھوک قیمت 374 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 388 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب، لاہور کے سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی درجن انڈوں کی قیمت 329 روپے پر برقرار ہے۔