سوزوکی کا جی ڈی 110 ایس بغیر کسی سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں

سوزوکی کا جی ڈی 110 ایس بغیر کسی سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں

سوزوکی پاکستان نے اپنے مقبول موٹرسائیکل ماڈل جی ڈی 110 ایس کے لیے نیا فنانسنگ پلان متعارف کرایا ہے، جس کے تحت خریدار یہ بائیک 24 ماہ کی آسان اقساط میں بغیر کسی سود کے حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق خریدار کو سب سے پہلے 25 فیصد ایڈوانس رقم ادا کرنا ہوگی، جس کے بعد باقی ادائیگی قسطوں میں کی جا سکے گی۔ بائیک کی موجودہ ریٹیل قیمت 3,69,900 روپے ہے، جس پر ایڈوانس 92,475 روپے بنتی ہے۔ اس پلان کے تحت خریدار کو پہلی 23 ماہانہ اقساط میں 11,600 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ آخری قسط 10,625 روپے ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی کمپنی نے ایک متبادل پلان بھی پیش کیا ہے، جس میں خریدار 50 فیصد ایڈوانس دے کر باقی رقم 18 اقساط میں ادا کر سکتا ہے۔ اس اسکیم کے مطابق ماہانہ قسط 10,300 روپے جبکہ آخری قسط 9,850 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

کمپنی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یہ بغیر سود کا پلان عوام پر بوجھ کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اس اسکیم کے تحت بائیک کی بکنگ سوزوکی پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ یا قریبی ڈیلرشپ سے کرا سکتے ہیں۔

سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی خصوصیات

اس موٹرسائیکل میں 113 سی سی، 4 اسٹروک، ایئر کولڈ، SOHC انجن دیا گیا ہے۔ اس کی ٹرانسمیشن 4 اسپیڈ اور فیول ٹینک کی گنجائش 9 لیٹر ہے۔
گراؤنڈ کلیئرنس 140 ملی میٹر، ڈرائی وزن 108 کلوگرام جبکہ سائز 1,900 ملی میٹر لمبائی، 750 ملی میٹر چوڑائی اور 1,050 ملی میٹر اونچائی رکھا گیا ہے۔ اس کا وہیل بیس 1,215 ملی میٹر ہے۔

Related Articles