کراچی میں کمشنر کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہول سیل مارکیٹ میں آٹا مزید سستا فروخت ہونے لگا۔
اڑھائی نمبر آٹا سرکاری قیمت سے 5 روپے سستا، 80 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے، جبکہ فائن آٹا بھی سرکاری قیمت سے 2 روپے سستا، 90 روپے فی کلو تک ملنے لگا ہے۔
تاہم چکی مالکان نے سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد سے انکار کر دیا ہے۔ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی فی کلو پسائی پر 20 سے 25 روپے کے اخراجات آتے ہیں، جس کی بنا پر آٹا 105 روپے فی کلو پر فروخت کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا 110 سے 115 روپے فی کلو جبکہ فائن اور چکی آٹا 120 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔