سنچورین ٹیسٹ کا دوسرا دن، جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں برتری، پاکستان کے تین کھلاڑی آئوٹ

سنچورین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار، تین کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کی پہلی اننگز پر 90 رنز کی برتری حاصل کر لی، دوسرے دن جنوبی افریقہ نے 82 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، کپتان ٹیمبا باووما اور ایڈین مارکرم نے چوتھی وکٹ پر 70 رنز بنائے، باووما 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بیڈہنگھم نے 30رنز، ویرینی اور مارکو ینسین دو، دو اور رابادا 13 رنز بنا سکے، آخری وکٹ کی شراکت میں بوش اور پیٹرسن نے 47 رنز کا اضافہ کیا، کوربن بوش نے 81 رنز  بنائے ۔

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبورکرلیا

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز پر 90 رنز کی برتری حاصل کی ، پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے تین، تین ، عامر جمال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہو گئی، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لئے ہیں ، خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا، اس وقت بھی پاکستان کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لئے دو رنز درکار ہیں، صائم اور شان مسعود نے 28،28 رنز بنائے۔

کامران غلام چار رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس وقت وکٹ پر بابراعظم 16 اور سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

editor

Related Articles