خیبرپختونخوا میں  صرف ایک سکول کی تعمیر میں 73 لاکھ 47 ہزار روپے کی کرپشن

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہملیٹ کے تعمیراتی منصوبے میں 73 لاکھ 47 ہزار روپے سے زائد بدعنوانی  سامنے آئی ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو شکایت موصول ہوئی کہ اسکول کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔ ان الزامات میں کلاس رومز، واش رومز، سیڑھیوں، سولر سسٹم اور بیرونی الیکٹریفیکیشن کے لیے مختص رقم کا غبن شامل تھا۔

خصوصی تحقیقاتی ونگ نے معاملے کی انکوائری کی جس میں انکشاف ہوا کہ منصوبے کے تحت 9 کلاس رومز، 5 واش رومز، سیڑھیوں، سولر سسٹم اور بیرونی الیکٹریفیکیشن کی تعمیر کی جانی تھی۔

تاہم موقع پر صرف 7 کلاس رومز تعمیر کیے گئے جبکہ واش رومز، سیڑھیاں، سولر سسٹم اور الیکٹریفیکیشن کا کوئی کام نہیں ہوا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق منصوبے میں ہونے والے نقصان کی مالیت 73 لاکھ 47 ہزار 879 روپے تھی جو ایگزیکٹو انجینئر اور ٹھیکیدار سے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *