سوشل میڈیا پرمعجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کی ویڈیوز بہت وائرل ہوئیں، ایک ویڈیو میں وہ تباہی سے قبل کلمہ پڑھتے نظر آئے اور انھوں نے ویڈیو بنا کر اپنی بیوی کو بھیجی۔
مسافر نے پرواز کے دوران طیارہ گرنے سے کچھ دیر پہلے اپنی بیوی کے لیے آخری پیغام کے طور پر ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی، ویڈیو میں انھیں کلمہ شہادت کا ورد کرتے اور تکبیریں پڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔