پشاور: آزاد ڈیجیٹل سے منسلک پشاور کے بیورو چیف اور معروف صحافی عرفان خان کو پشاور پریس کلب کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
پشاور پریس کلب انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں اہم عہدوں پر کامیاب امیدواروں کا تعین ہوا۔ صدر کے عہدے کے لیے ایم ریاض 350 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدِمقابل ناصر حسین نے 97 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر کے عہدے پرعرفان خان نے 314 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ عارف حیات نے 122 ووٹ حاصل کیے۔
جنرل سیکریٹری کے عہدے پر طیب عثمان نے 257 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جب کہ ان کے مدِمقابل عالمگیر خان نے 190 ووٹ حاصل کیے۔ جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر گلزار محمد نے 310 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، اور عامر علی شاہ 132 ووٹ لے کر ہار گئے۔ فنانس سیکریٹری کے عہدے پر احتشام خان 312 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، جبکہ ان کے مدِمقابل محمد قاسم صرف 129 ووٹ حاصل کر سکے۔
عرفان خان اور دیگر منتخب عہدیداروں کی کامیابی پشاور پریس کلب کے ممبران کے اعتماد کا عکاس ہے، جو ان کی صحافتی صلاحیتوں اور محنت کو سراہتے ہیں۔
عرفان خان کی صحافتی خدمات نے انہیں پشاور کی صحافتی برادری میں ایک اہم مقام دلایا ہے۔ نئے نائب صدر کے طور پر ان کا عزم ہے کہ وہ پشاور پریس کلب کی ترقی اور صحافتی آزادی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔ ان کی منتخبگی پر صحافی برادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کر رہی ہے۔