شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو اور تھری مختلف مقامات سے بند

شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو اور تھری مختلف مقامات سے بند

شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اور ایم 3 کو ٹریفک کیلئے مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن جبکہ ایم تھری کو لاہور سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں۔

دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے بہترین سفری اوقات ہیں، ترجمان نے عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *