عوامی نمائندوں کو فنڈز اور اختیارات نہ دینا قابل مذمت ہے،سکندر حیات شیرپاؤ

عوامی نمائندوں کو فنڈز اور اختیارات نہ دینا قابل مذمت ہے،سکندر حیات شیرپاؤ

 قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو فنڈز اور اختیارات نہ دینا خیبر پختونخوا کی نااہلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیو ڈبلیو پی ضلع چارسدہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز اور اختیارات نہ د ینا قابل مذمت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا، خواجہ آصف

انہوں نے صوبائی حکومت کو بے سمت قرار دیا اور کہا کہ صوبائی حکمرانوں کی عدم توجہی کی بدولت صوبہ میں امن و امان کی صور ت دن بدن مزیدخراب ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کی 10 ماہ کی کارکردگی زیرو ہے۔

صوبہ بڑے ترقیاتی پراجیکٹس سے محروم ہے، صوبائی حکومت عوام کو اپنی دس ماہ کی کارکردگی دکھائے۔ اس موقع پر پارٹی کے تنظیمی امور،سیاسی ، امن و امان کی صورت حال اور عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 2013سے صوبے میں برسر اقتدار ہے لیکن اس نے صوبہ کو تعمیرو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے پسماندگی اور اربوں روپے کامزید مقروض کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں سستی ترین بجلی فراہم کرکے دکھائیں گے، وفاقی وزیر اویس لغاری

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ صوبہ اور عوام کے حقوق کے تحفظ سمیت صوبہ کے مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ان کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبہ پسماندگی کے اندھیروں میں چلا گیا ہے۔ اجلاس میں ضلعی عہدیداروں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *