چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کے حوالے سے بیان پر حکومتی سینیٹر طلال چوہدری کا ردعمل آگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے سینئر رہنما وسینیٹر طلال چوہدری کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ (ن) لیگ مخلوط حکومت میں اپنے اہم اتحادی پی پی پی کیساتھ شراکت داری مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک پر پابندیوں کی حمایت کر نے والے پاکستانی نہیں ہو سکتے: ایاز صادق
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نے ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سکندر حیات شیرپائو نےخیبر پختونخوا حکومت کو بے سمت قرار دیدیا
پی پی کے تحفظات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کے ساتھ آئندہ بھی تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔