جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ، 177مسافر ہلاک

جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ، 177مسافر ہلاک

جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے  جس کے نتیجے میں کم از کم 177 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موان ہوائی اڈے پر بوئنگ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، مسافر طیارہ بنکاک سے موان پہنچا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا، طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی بعد ازاں ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔

طیارہ حادثہ ممکنہ طورپرپرندہ ٹکرانےاورخراب موسم کے باعث پیش آیا تاہم حادثےکی اصل وجہ کا اعلان مکمل تحقیقات کے بعدکیا جائےگا۔

دوسری جانب سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہے کہ  طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثےپر معذرت خواہ ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *