ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیا اور بتایا کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کو پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجراء کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی جی کے مطابق یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی جا چکی ہے۔
جن میں نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451، ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403، اور فاسٹ ٹریک کیٹگری کے 7 لاکھ 3 ہزار 656 پاسپورٹس شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروڈکشن ٹیم کی مسلسل دن رات کی محنت سے یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے۔ اب شہری میسج یا ای میل کا انتظار کیے بغیر اپنے قریبی دفاتر سے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں۔