کراچی : پارا چنار واقعے پر احتجاجی مظاہروں کے باعث راستے بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی : پارا چنار واقعے پر احتجاجی مظاہروں کے باعث راستے بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی شہر میں پارا چنار میں ہونے والے واقعے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں راستے بند ہونے کے سبب شہریوں کا جینا محال ہوگیا ،  ٹریفک پولیس نے احتجاجی مظاہروں کے باعث نیا پلان جاری کر دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مین ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے، جہاں سے ٹریفک کو 45 کانگریس سے پی پی چورنگی گرو مندر سے سولجر بازار، سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری ،بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرو مندر کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔

ترجمان کے مطابق مین شاہراہ فیصل کالا چھپرا جانب ملیر روڈ بند ہے جبکہ شہری متبادل راستے کے طور پر شہر سے ائیرپورٹ جانے والی ٹریفک کارساز، ڈرگ روڈ،  ملینیم ،جوہر چورنگی جانب پہلوان گوٹھ سے ائیرپورٹ، ملیر، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور کلفٹن, ڈیفنس  سے ائیرپورٹ جانے والے حضرات سنگر چورنگی، سے شاہ فیصل کالونی ریتا پلاٹ، شمع شاپنگ سینٹر سے شاہ فیصل کالونی برج سے ائیرپورٹ کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس  کا بتانا ہے کہ کامران چورنگی چاروں طرف ٹریفک کے لیے بند ہے، اور ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی سے اندرون علاقوں کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔

ابو الحسن اصفہانی روڈ بجانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں، ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک اور اندرون گلیوں کی طرف بھیجا جا رہا ہے، رینجر کٹ سے سروس روڈ بجانب پنجاب اڈہ کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔

فائیو سٹار چورنگی مکمل بند ہے، جہاں سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ پر دستاویزات کو ’اسکین‘ کرنے کے فیچر کی آزمائش کا آغاز

ترجمان کے مطابق یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ بجانب نیپا سڑک بند ہے، ٹریفک کو اندرون علاقوں میں ڈائیورشن دے دی گئی ہے۔

شمس الدین عظیمی روڈ کے ڈی اے فلیٹ بجانب سرجانی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو ٹوٹل پیٹرول پمپ سے سروس روڈ کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔

انچولی شاہراہ پاکستان بجانب سہراب گوٹھ ٹریفک کے لیے بند ہے، واٹر پمپ چورنگی سے کارڈیو اسپتال و گلبرگ چورنگی کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔

کامران چورنگی چاروں طرف ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی سے اندرون علاقوں کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔

نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1 بجانب ناظم آباد نمبر 2 ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔

مین نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں، ٹھٹھہ والی ٹریفک کو لنک روڈ پورٹ قاسم شہر سے جانے والی ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے پورٹ قاسم کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔

پاور ہاؤس چورنگی ناگن سے جانب فور کے فضل الہیٰ روڈ بند ہے، ٹریفک کو پاور ہاؤس چورنگی سے پہلے شیل پمپ کٹ سے سروس روڈ پر چلا رہے ہیں جبکہ دوسرا روڈ ٹریفک کے لیے چل رہا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں،  احتجاجی مظاہروں کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں ، اگر جانا انتہائی ضروری ہے تو زحمت و پریشانی سے بچنے و متبادل راستوں کے انتخاب کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *