معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں دھماکہ ، ویڈیو سامنے آگئی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں دھماکہ ، ویڈیو سامنے آگئی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر  اُن کی سالگرہ کی تقریب کے دوران گیس والا غبارہ پھٹنے پر آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق یوٹیوبر رجب بٹ شادی کے بعد سے ہی مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں، یہ  ںاخوشگوار واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رجب بٹ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ اپنی نئی نویلی دلہن، اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، سب رجب بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

رجب بٹ ٹک ٹاک پر لائیو کیک کاٹ رہے تھے کہ ان کے دوست موسیٰ نے آگ والا لایٹر گیس کے غبارے کی طرف کرکے جلایا جس پر زور دار دھماکہ ہوا اور سب خوف زہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق اس موقع پر موجود ان کے دوستوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

قبل ازیں شادی کے موقع پر رجب بٹ کوغیر قانونی طور پر شیر اور اسلحہ رکھنے پر حوالات جانا پڑا تھا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *