حکومت کا پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

حکومت کا پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

بھاری ٹیکس کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کا شعبہ جمود کا شکار ہے، حکومت نے پراپرٹی کے شعبے میں ٹیکس شرح کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ پر بھاری ٹیکس کے باعث کاروبار جمود کا شکار ہے اور ٹیکسوں کی بلند شرح سے تعمیراتی شعبے کی شرح نمو 15فیصد گری ہے۔

خیبرپختونخوا، گوداموں میں پڑی 10 ارب مالیت کی گندم خراب

کاروباری جمود کی وجہ سے ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں کمی ہوئی ہے۔ایک رپورٹ میں کے مطابق بنیادی طور پر درآمدی مرحلے اور مقامی سیلز ٹیکس کی وصولی میں تنزلی کی وجہ سے محصولات کم اکٹھا ہوئی ہیں۔

اکتوبر میں ٹیکس وصولی 980ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 879ارب روپے رہی تھی، یہ 101ارب روپے کے بڑے فرق کو ظاہر کرتی ہے، تاہم محصولات میں گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 24فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

پراپرٹی پر ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے پراپرٹی کا کاروبار تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے ٹیکس شرح میں کمی کے لئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *