بالائی علاقوں میں برفباری، محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی پیشگوئی کردی

بالائی علاقوں میں برفباری، محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی پیشگوئی کردی

سال نو کا آغاز بھی ملک کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں سے ہونیوالا ہے ،  محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقے شدید سردی کی لیپٹ میں رہیں گے، اسکردو میں پارہ منفی دس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

آج چترال ،دیر، سوات، کشمیر، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، کوئٹہ، لاہور ، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے وسطی اور میدانی علاقوں میں صبح دھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  بلوچستان کےشمالی اضلاع  سمیت وادی کوئٹہ اورگردونواح میں مطلع ابرآلوداور موسم سرد جبکہ  پہاڑی علاقوں میں شدید سرد  رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بدستور دھند کی لپیٹ میں ، موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ،  پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ  کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری  سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،  اس دوران  کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

 کراچی کی فضا مضر صحت  ہے کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر  ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 214 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *