سال 2024: پاکستان کی استحکام کی روشن نوید، دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں

سال 2024: پاکستان کی استحکام کی روشن نوید، دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں سال 2024 پاکستان کے لیے استحکام، کامیابیوں اور قومی تحفظ کے حوالے سے ایک اہم سال ثابت ہوا۔

خوارج اور دہشتگردوں کے خلاف واضح ریاستی پالیسی کی بدولت اس سال پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال کامیابیاں حاصل کیں، اور سیکیورٹی فورسز نے 59,775 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی مدد سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا۔

پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے مجموعی طور پر 925 دہشتگردوں سمیت خوارج کو ہلاک کیا گیا، جبکہ 73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔ ان آپریشنز کے دوران 2 خودکش بمباروں کو بھی گرفتار کر کے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا گیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے آزادانہ دہشتگرد کارروائیوں پر تحفظات ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے لیے کسی بھی خطرے کا قلع قمع کیا جائے گا۔ آرمی چیف کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے نتیجے میں پاکستان نے اہم عالمی پلیٹ فارمز پر اپنی آواز کو مضبوط کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا۔
غزہ، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں پاکستان نے اقوام عالم میں مؤثر آواز بلند کی۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اہم ایس سی او کانفرنس کی میزبانی بھی کی، جس میں چین، روس، بھارت اور دیگر اہم ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تجارتی تعلقات کو مستحکم کیا گیا اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، جب کہ سٹاک ایکسچینج کی سطح میں بہتری آئی اور مہنگائی میں کمی آئی۔
این ایل سی نے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، اور پاکستان کی وسطی ایشیا، روس، چین اور یو اے ای کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط کیا۔

حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ حکمت عملی کی بدولت سال 2024 میں پاکستان نے قومی استحکام، سلامتی اور ترقی کے لحاظ سے اہم سنگ میل عبور کیے، اور سال 2025 کو امن اور استحکام کا سال بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *