2025 میں یا تو مینڈیٹ چور ہوں گے یا ہم، علی امین گنڈاپور

2025 میں یا تو مینڈیٹ چور ہوں گے یا ہم، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے 2025 میں یا تو مینڈیٹ چور ہوں گے یا ہم، ان مینڈیٹ چوروں سے جان چھڑانی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق وائٹ پیپر کس نے اور کیوں جاری کی کوئی علم نہیں۔

44 فیصد زیادہ محاصل جمع کئے پنجاب اور وفاقی حکومت بتائے انہوں نے کیا کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا ٹارگٹ صرف خیبرپختونخوا نے حاصل کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک 200 ملین ڈالر دے گا، وزارت اقتصادی امور اور بینک میں معاہدہ ہو گیا

خیبرپختونخوا حکومت کا ایک سو تین ارب سے زیادہ سرپلس بجٹ ہے،پاکستان کے باقی تمام صوبے خسارے میں جا رہے ہیں، پنجاب حکومت ایک سو ساٹھ ارب خسارے میں ہے۔

ضلع کرم کا مسئلہ ایک دن کا نہیں،50 سال کا پرانامسئلہ ہے۔ ضلع کرم کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ میں نیا سال نہیں منائوں گا۔ ہماری خوشی تب ہوگی جب ہمارا لیڈر باہر آئےگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *