پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی کی تین فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے۔
سلمان بٹ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم ایشیا میں کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان فیورٹ ہیں۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے مشکل کنڈیشن میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، چیمپئینز ٹرافی میں اب پاکستان ٹیم کو فیورٹ بننا چاہیے، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسری ٹیموں کو سرپرائز دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دل سے آواز آرہی ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان بہترین کھیلے گی، انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق کو اوپننگ کے لئے ٹیم میں لانا چاہیے۔