ماہرعلم نجوم سامعہ خان نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم پیش گوئی کی ہے۔
سامعہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر عمران خان اپنے بیانیے میں نرمی اختیار نہیں کرتے، تو مئی 2025 کے بعد ان کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی کرسی خطرے میں لگ رہی ہے، تاہم مجھے 2025 میں انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ اس کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات موجود ہیں، جس کے تحت موجودہ پارلیمنٹ میں سے کوئی اہم شخصیت سامنے آ سکتی ہے۔
عمران خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 12 جنوری 2025 سے عمران خان کی مشکلات میں کمی آنا شروع ہو گی اور ان کے لئے ریلیف ملنے کے امکانات روشن ہوں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عمران خان کے چاہنے والے جو یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، ان کی یہ امیدیں پوری ہوتی نظر نہیں آتیں۔
اس دوران سامعہ خان نے ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود موجودہ رہنماؤں میں سے کسی ایک کو قیادت سونپی جا سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر موجودہ سیاسی صورتحال کا رخ بدل سکتا ہے۔