سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حکومت مذاکرت کے لئے کتنی سنجیدہ ہے، تاہم موجودہ حکومت مزاکرات کے حوالے سے مکمل طور پر بااختیار نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان 2 جنوری کو مذاکرات ہو رہے ہیں، ابھی تو مذاکرات شروع ہورہے ہیں، میں بات چیت کے لئے پرامید ہوں، امید ہے گفتگو سے مسائل کا حل نکلے گا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کرم معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے، فریقین میں جرگے کے ذریعے ہی فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جرگے میں عمائدین زیادہ شریک ہیں، کے پی حکومت کو تاحال کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، معاہدے کے بغیر راست کھول کر ہم مزید لوگوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔