شاپنگ کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ، دبئی میں ہوں گے پورا سال شاپنگ ایونٹس، دبئی فیسٹولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ نے نئے سال کا شاپنگ کیلینڈر جاری کردیا ہے۔
شاپنگ کیلینڈر میں کئی ثقافتی سرگرمیاں، شاپنگ اور انٹرٹینمنٹ کے ایونٹس شامل ہیں۔
کیلینڈر کا پہلا ایونٹ دبئی شاپنگ فیسٹول ہے، چھ دسمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ12 جنوری تک جاری رہے گا۔
24 جنوری سے2 فروری تک چینی نیا سال منایا جائے گا، اس دوران شہر بھر میں آتش بازی، ثقافتی پرفارمنسز اور شاپنگ پروموشنز سمیت بہت کچھ ہوگا۔