نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی سستا

نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی سستا

نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1559 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 16 ہزار کی سطح عبور کر گیا،100 انڈیکس 1 لاکھ 16ہزار 676 کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شاپنگ کے شوقین افراد ہو جائیں تیار، دبئی نے اپنا ریٹیل کیلینڈر جاری کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلہ میں کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر278 روپے50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *