بھارتی حکومت کی دہشتگردی بےنقاب: امریکی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں کی جانے والی دہشتگرد سرگرمیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بےنقاب کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا، کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک میں بھی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل کی منصوبہ بندی کی۔ پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے را کے کردار کے بارے میں اخبار لکھتا ہے کہ  بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نے پاکستان میں اجرتی قاتلوں کے ذریعے دہشتگرد کارروائیاں کیں۔ اپریل 2024 میں لاہور میں ایک اہم ہدف، عامر سرفراز (جسے تانبا کے نام سے جانا جاتا ہے) کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ پاکستان میں “را” کے زیرِسرپرستی کم از کم 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شفقت علی خان دفترخارجہ کے نئے ترجمان مقرر

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کی۔ کینیڈا کے حکام نے بھارتی سفارتکاروں اور “را” کی جانب سے دہشتگردی کی ان کارروائیوں کا سراغ لگایا اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں۔نیویارک میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر، کاوش یادیو پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کی۔ کینیڈین حکام نے بھارتی دہشتگردی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس محصولات میں 386 ارب روپے کی کمی، ایف بی آر کو اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی

اس رپورٹ کے بعد بھارت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مذمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ امریکی اخبار کی یہ رپورٹ نہ صرف بھارت کی دہشتگرد سرگرمیوں کو بےنقاب کرتی ہے بلکہ دنیا بھر میں اس کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی سوالیہ نشان لگا رہی ہے۔ بھارت کی یہ پالیسیاں عالمی امن کے لیے ایک بڑاخطرہ ہیں اور عالمی برادری کو فوری طور پر اقدامات کرنے چاہیئیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *